عدالت میں 15 گواہوں نے شہادت ریکارڈ کرائی، ملزم کو جیل منتقل کرنے کا حکم
ملزم نے تقریر میں سابق چیف جسٹس کے قتل پر کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا تھا
لاہور (خصوصی رپورٹ )انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے قتل پر اکسانے کے کیس میں پیر ظہیر الحسن شاہ کو 10 سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا ،عدالت نے ملزم کو جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا ، دوران ٹرائل 15 گواہان نے شہادت ریکارڈ کرائی۔ملزم کے وکیل نے الزامات کی صحت سے مکمل انکار نہیں کیا ،ملزم نے 2024 ء میں شملہ پہاڑی پر مذہبی جماعت کی ریلی میں اشتعال انگیز تقریر کرتے ہوئے کارکنان کو سابق چیف جسٹس کے قتل پر اکسایا اور ایک کروڑروپے انعام کا اعلان کیا تھا۔