لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)لندن میں فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ، وزارت خارجہ نے ہائی کمیشن کو قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔پاکستانی وزارت خارجہ نے لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کو ہراساں کرنے کے معاملے پر لندن ہائی کمیشن کو قانونی کارروائی کی ہدایات جاری کردیں۔ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ کو تمام ملوث افراد کےخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ذرائع وزرات خارجہ کے مطابق ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے قانونی راستہ اختیار کیا جائےگا۔