متعدد مویشی چوری،تعاقب پر مالک کو گولی ماردی

پاکپتن (خصوصی رپورٹ)تھانہ ملکہ ہانس کے علاقہ نورپور 93 ڈی میں دن دہاڑے مویشی چوری کی واردات، چوروں نے فائرنگ کرکے تعاقب میں آنیوالے مویشیوں کے مالک طارق کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا اور لاکھوں روپے مالیتی متعدد مویشی گاڑی میں ڈال کر ہوائی فائرنگ کرتے فرار ہوگئے۔ اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی طارق کو ہسپتال منتقل کیااور تفتیش شروع کردی۔