محبوب کیلئے چوربننے والی ملازمہ گرفتار

88لاکھ 50ہزار کے زیور بر آمد۔جس سے محبت کرتی ہوں اس نے کہا تمہارے پاس کچھ ہوگا توشادی کرونگا،سومیا
 سرگودھا(خصوصی رپورٹ)موبائل فون پر دوستی سے شروع ہونے والی محبت نے خاتون کو چوری پر مجبور کر دیا ،کینٹ پولیس نے چوری کی بڑی واردات ٹریس کر کے گھریلو ملازمہ کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق منصور آباد کے رہائشی محسن نسیم کے گھر واردات کی اطلاع پر تھانہ کینٹ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا، ڈی پی او کی ہدایت پر پولیس ٹیم نے گھریلو ملازمہ سومیا کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے 88لاکھ 50ہزار روپے مالیت کے زیورات بر آمد ہوئے ، اے ایس پی سٹی سرکل محمد وقار نے بتایا کہ ملزمہ آٹھ سال سے گھر میں کام کر رہی تھی ، اہل خانہ کی غیر موجودگی میں زیورات چوری کر لئے ،ملزمہ نے بتایا کہ وہ جس لڑکے سے محبت کرتی تھی اس نے شرط رکھی کہ تمہارے پاس کوئی چیز ہوگی تو شادی کروں گا ،محبت پانے کے لیے چوری کی تھی۔