پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین ڈین شعبہ آرٹس پنجاب یونیورسٹی مقرر

لاہور (کرائم رپورٹر)گورنر پنجاب /چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین کو پنجاب یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینیٹیز کا نیا ڈین مقرر کر دیا۔ انہوں نے اس نئی حیثیت میں ذمہ داریاں شروع کر دی ہیں۔ ڈاکٹر محبوب حسین کی بطور ڈین تقرری تاریخ اور پاکستان سٹڈیز کے شعبوں میں ان کی شاندار خدمات اور علمی قیادت کے لئے ان کی مسلسل لگن کا اعتراف ہے۔