عدالت نے پنجاب حکومت، آئی جی اور دیگر فریقین کو 22 دسمبر تک جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی
لاہور (آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کے دوران پتنگ بازی کی اجازت دینے کے معاملے میں پنجاب حکومت کو جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی ہے۔ جسٹس اویس کی سربراہی میں کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے حکومتِ پنجاب، آئی جی پنجاب اور دیگر فریقین کو ہدایت کی کہ وہ 22 دسمبر تک اپنا موقف عدالت میں پیش کریں۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے اسمبلی کی اجازت کے بغیر "کائیٹ فلائنگ ایکٹ 2025" کو نافذ کیا، اور پتنگ بازی کی اجازت سے شہریوں کو ماضی کی طرح دوبارہ ہلاکتوں کا خطرہ لاحق ہے۔ عدالت نے اس بات پر بھی نوٹس لیا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے قانون کے مطابق فوری کارروائی کی جائے۔