کیلئیڈی پی آئی کا ڈویڑنل ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور پرنسپلز کو مراسلہ جاری
لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے ہر کالج میں ایک سکیورٹی سپروائزر اور 3 مسلح گارڈ تعینات کرنے کا حکم دیدیا۔تمام سرکاری کالجز میں سکیورٹی سخت کرنے کیلئیڈی پی آئی کا ڈویڑنل ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور پرنسپلز کو مراسلہ جاری ،نجی سکیورٹی کمپنیوں سے معاہدے کی ہدایت،حکومت سے لائسنس یافتہ 128 سکیورٹی کمپنیوں کی فہرست جاری کردی گئی ،کالجز میں سکیورٹی عملہ چار افراد پر مشتمل ہوگا ،سکیورٹی سپروائزر کے پاس ایک ہتھیار رکھنے کی اجازت ہوگی۔ نجی سکیورٹی عملہ فوری ہائر کرنے کی ہدایت،فنانس ڈیپارٹمنٹ سے فنڈز ملنے تک ادائیگی کالج فنڈ سے ہوگی،سکیورٹی اہلکاروں کے معاوضے ابتدائی طور پر کالجز خود ادا کرینگے، احکامات پر فوری عملدر آمد کی ہدایت کی گئی ہے۔