خیابانِ فردوسی پرسیوریج سسٹم بچھانے کا90 فیصد کام مکمل

لاہور (خصوصی رپورٹ)خیابانِ فردوسی پر سیوریج اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت واسا کی جانب سے نیا سیوریج سسٹم بچھانے کا عمل آخری مراحل میں داخل،منصوبے کا 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا جسکے بعد سڑک کی بحالی کیلئے مختلف حصے مرحلہ وار ایل ڈی اے کے حوالے کئے جا رہے ہیں۔واسا نے سیوریج لائن ڈالنے کے بعد7 ہزار 8 سو فٹ سڑک ایل ڈی اے کے حوالے کر دی جبکہ آئندہ ہفتے کے دوران مزید 1 ہزار 6 سو فٹ سڑک بھی حوالگی کیلئے تیار ہے۔خیابانِ فردوسی کی مجموعی لمبائی 13 ہزار 3 سو 85 فٹ ہے۔ ایل ڈی اے حکام کے مطابق سڑک کی ابتدائی کارپٹنگ 15روز کے اندر مکمل کر لی جائیگی،جس سے خیابانِ فردوسی پرٹریفک کی روانی بہتر ہو سکے گی۔ سیوریج اپ گریڈیشن منصوبہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہے اور مکمل ہونے کے بعدسال 2050 تک کیلئینکاسی آب مسائل حل کی توقع کی جا رہی ہے۔