اوگرا نے ایل این جی کی قیمت کم کر دی ، نوٹیفکیشن جاری

 سوئی سدرن کے سسٹم پر قیمت میں صفراعشاریہ68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی
سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 11اعشاریہ 83 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی)کی قیمت میں کمی کر دی۔ دسمبر کیلئے قیمتوں میں کمی کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں5اعشاریہ 90 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں صفراعشاریہ68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی صفر اعشاریہ 57 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی۔سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 11اعشاریہ 83 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 10اعشاریہ 78 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے۔