لاہور کے سبزہ زار علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی گئی۔
ذرائع کے مطابق، ملزم بچی کو گھر میں اکیلا دیکھ کر اس پر حملہ کرنے کی کوشش کی، مگر بچی کے شور مچانے پر وہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ماڈل ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو سبزہ زار کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق، ملزم ای بلاک میں اپنے سسرال آیا ہوا تھا، اور اسی دوران اس نے یہ گھناونا جرم کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا ہے تاکہ مزید قانونی کارروائی کی جا سکے۔ واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔