وفاقی حکومت کی چینی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں کی تردید

 اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ۔ جاری بیان میں وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ چینی کی قیمت 140 روپے کی حد سے کم، ریٹیل 130 اور ہول سیل 124 سے 125 روپے ہے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر چینی کی قیمتوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے، میڈیا کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے اور غلط معلومات نہ پھیلائیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے لیے حکومت کے موثر اقدامات جاری ہیں، عوام کو یقین دلایا گیا کہ چینی کی قیمتیں قابو میں ہیں۔