پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد کے انتقال کی خبروں کی تردید

لاہور(آئی این پی )پی ٹی آئی نے 9 مئی کے کیسز میں سزا یافتہ اور کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کی بزرگ خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے انتقال کی خبرو ں کی تردید کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے لکھا کہ اللہ کا شکر ہے ڈاکٹر یاسمین راشد زندہ اور وہ کوٹ لکھپت جیل میں ہیں، انہیں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے پر غیرقانونی حراست اور سخت سزائوں کا سامنا ہے