کراچی(آئی این پی ) متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے پاکستانیوں کو ویزا نہ ملنے کی خبروں کی تردید کردی ۔کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیثی نے کہا کہ 2سال سے جھوٹ بولا جارہا ہے کہ یو اے ای پاکستانیوں کو ویزا نہیں دے رہا، جسے بھی ویزا لینا ہے وہ یو اے ای ویزا سینٹر آئے۔عتیق الرومیثی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری پہلے بھی لا رہے تھے اور مزید بھی آنی ہے، ایک دو ماہ میں سرمایہ کاری سے متعلق بڑی خوشخبری ملے گی۔