لاہور جیولرمارکیٹ سے 20 کلو سونے کا غبن، ایک اور مقدمہ

 ملزم ملائشیا ، بنکاک ، دبئی ، سعودی عرب کے مختلف شہروں کا سفرکرتارہا
شیخ وسیم نے موبائل بند کرنے سے قبل آخری کال رات 11 بج 26 منٹ پرکی
لاہور (کرائم رپورٹر )لاہورکی جیولر مارکیٹ سے مبینہ طور پر 20 کلو سونے کاغبن،ملزم شیخ وسیم کے خلاف امانت میں خیانت کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔دوسرا مقدمہ نورالعین نامی شخص کی مدعیت میں درج کیا گیا،مدعی نے 9کروڑ روپیمالیت کا سونا لیکرفرار ہونیکا الزام عائد کیا۔ٹریول ہسٹری سما سامنے لے آیا،ٹریول ہسٹری کے مطابق ملزم ملائشیا ، بنکاک ، دبئی ، سعودی عرب کے مختلف شہروں کا سفرکرتارہا،ملزم شیخ وسیم نے موبائل بند کرنے سے قبل آخری کال رات 11 بج 26 منٹ پرکی،آخری کالر کو شامل تفتیش کرلیا گیا۔پولیس تفتیش کے مطابق تین گاڑیاں ملزم کے زیر استعمال رہیں،ایک گاڑی حال ہی میں دوسرے شخص کے نام ٹرانسفر ہوئی،حقائق سامنے لانے کے لیے تفتیش جاری ہے۔