نامزد علاقوں میں اجتماع صرف ڈپٹی کمشنر کی اجازت سے ہو گا‘ بغیر اجازت اجتماع پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا،نان ڈیزگنیٹڈ علاقوں میں اجتماع پر چھ ماہ سے ایک سال قید ہوگی
نان ڈیزگنیٹڈ علاقوں میں تین لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا،اجتماع کے دوران سرکاری یا نجی املاک کو نقصان پر اضافی جرمانہ نافذ کیا جائے گا‘نقصان کے برابر رقم بطور جرمانہ لی جائیگی
عوامی اجتماعات سے متعلق جرائم کو ناقابل ضمانت قرار دیا جائے گا‘پولیس کو خلاف ورزی میں استعمال ہونے والا سامان ضبط کرنے کا اختیار ہو گا:مجوزہ قانون کے نکات
لاہور (آئی این پی ) پنجاب میں ہائی سکیورٹی زونز بنانے کا قانون تیار کر لیا گیا،ہائی سکیورٹی زونز میں جلسے جلوس اور احتجاج پر مکمل پابندی ہو گی۔قانون کی خلاف ورزی پر ایک سے تین سال قید اور پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا،نامزد علاقوں میں اجتماع صرف ڈپٹی کمشنر کی اجازت سے ہو گا۔ مجوزہ قانون کے مطابق بغیر اجازت اجتماع پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا،نان ڈیزگنیٹڈ علاقوں میں اجتماع پر چھ ماہ سے ایک سال قید ہوگی ۔ نان ڈیزگنیٹڈ علاقوں میں تین لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا،اجتماع کے دوران سرکاری یا نجی املاک کو نقصان پر اضافی جرمانہ نافذ کیا جائے گا۔نقصان کے برابر رقم بطور جرمانہ وصول کی جائے گی،عوامی اجتماعات سے متعلق جرائم ناقابل ضمانت قرار دیا جائے ۔پولیس کو خلاف ورزی میں استعمال ہونے والا سامان ضبط کرنے کا اختیار ہو گا۔