راولپنڈی(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان پر 26 نومبر احتجاج کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی آج تک ملتوی کر دی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کی۔عدالت نے علیمہ خان کی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی آج 14 اکتوبر تک ملتوی کردی