راولپنڈی میں دوسرا بڑا آئی ٹی سٹی بنانے کا فیصلہ‘ہر محکمے کو تین ماہ میںملازمین کی انکوائری مکمل کرنے، روڈز کو پیدل عبور کرنے کیلئے زبیرکراسنگ بنانے کی ہدایت
، پہلی خودمختار امتحانی اتھارٹی بنانے کا فیصلہ‘ کمپنی بنا کر مویشی ایکسپورٹ کرنے کا ہدف ،لاہور میں ماڈرن اور جدید ترین ٹریفک لائٹس لگانے، امام مسجد اعزازیہ کیلئے پالیسی کی منظوری
سرکاری سکولوں میں ہیڈ ٹیچر الائونس 500سے 10ہزار کرنے کی منظوری، ایک سال میں 2300 نوجوانوں کو سکل پروفیشنلز بنانے کا ٹارگٹ ، تمام روڈز پرگڑھے پُرکرنے کا حکم‘پی ایچ اے کو کارکردگی پر شاباش
لاہور(سپیشل رپورٹر(وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا31 واں اجلاس منعقدہوا جس میں شفافیت،تعلیم، ٹیکنالوجی،صحت، انفراسٹرکچر، نوجوانوں کی ترقی، روزگار اور عوامی سہولت کے بڑے فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ ہر محکمہ تین ماہ میںملازمین کی انکوائری مکمل کرنے کا پابند ہوگا۔ اجلاس میں راولپنڈی میں پنجاب کا دوسرا بڑا آئی ٹی سٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ایک سال میں 2300 نوجوانوں کو سکل پروفیشنلز بنانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا۔ پنجاب کابینہ نے جدید ٹریفک لائٹس کی تنصیب کی منظوری دے دی ۔ روڈز پر پیدل چلنے والوں کے تحفظ کے لئے ہر سڑک پر زیبرا کراسنگ بنانے کی ہدایت کی گئی اور اس کے ساتھ ساتھ ہر شہر کی ہرسڑک کے گڑھوں کو فوری طور پر پُر کرنے کا حکم بھی دیا ۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میںمتحانات کو شفاف اور معیار کے مطابق بنانے کے لئے پہلی خودمختار امتحانی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سرکاری سکولوںکے ہیڈ ٹیچر کے لئے الاؤنس 500 سے 10ہزار کردیا۔ صوبائی کابینہ نے لائیو سٹاک کو کمپنی بنا کر مویشی ایکسپورٹ کرنے کا ہدف دے دیا۔ اجلاس میں ٹریفک قواعد کی پاسداری کو عزت دینے پر غیر قانونی لائٹس سے روکنے والے وارڈن کے لیے ایک لاکھ روپے انعام اعلان بھی کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک پائی کی کرپشن برداشت نہیں کر سکتی۔ سرکاری خزانہ عوام کی امانت ہے، کسی کرپشن کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی۔ فنڈز کے استعمال پر ہم سب اللہ تعالیٰ کو جوابدہ ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گندم کاشت کا ہدف بروقت اور دوسروں صوبوں سے پہلے پورا کرنے پر وزیر زراعت عاشق کرمانی اور پوری ٹیم کو مبارکباددی ،ڈی جی پی ایچ اے لاہور راجہ منصور احمد خان اور پوری ٹیم کو کو شاندار کارکردگی پر شاباش بھی دی گئی ۔ اجلاس امام مسجد صاحبان کو اعزازیہ دینے کی پالیسی منظور کی گئی۔