آسٹریلیا کی حکومت نے یہود مخالف جذبات پر تیل ڈالا،سڈنی واقعہ پر اسرائیلی وزیراعظم کا الزام

تل ابیب(آئی این پی )اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے سڈنی میں پیش آنے والے واقعے پر اسٹریلوی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق  وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے الزام عائد کیا ہے آسٹریلیا کی حکومت نے یہود مخالف جذبات پر تیل ڈالا، جب یہود مخالف جذبات بڑھ رہے تھے اس وقت آسٹریلیا کی قیادت خاموش رہی، روک تھام کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی گئی