یہود مخالفت کو کینسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ رہنمائو ں کی خاموشی کے سبب پھیلتا ہے
تل ابیب (آئی این پی )اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نتن یاہو نے مغربی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہود مخالفت سے نمٹنے کے لئے جو ضروری ہے وہ کریں۔ اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اسرائیلی وزیر اعظم نے بونڈائی حملے کا ذکر نہیں کیا، تاہم انھوں نے مغربی ممالک سے گزارش کی کہ وہ یہودی کمیونٹی کو سکیورٹی اور حفاظت فراہم کریں جس کی انھیں ضرورت ہے۔انکیلئے ہماری وارننگز پر توجہ دینے بہتر رہے گا۔ میں فوری ایکشن کا مطالبہ کرتا ہوں۔بونڈائی بیچ پر حملے کے بعد نتن یاہو نے یہود مخالفت کو کینسر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ رہنمائو ں کی خاموشی کے سبب پھیلتا ہے۔