برطانیہ نے شام کے لیے 50 ملین پاونڈ امدادی پیکیج کا اعلان کیا

برطانیہ نے شام کے لیے 50 ملین پاونڈ امدادی پیکیج کا اعلان کیا

برطانیہ نے شام کے لیے 50 ملین پاونڈ امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے تاکہ وہاں کے متاثرین کو فوری انسانی امداد فراہم کی جا سکے۔

 برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی کے مطابق، اس امداد کا 30 ملین پاونڈ شام میں داخلی طور پر ضرورت مند افراد کو دیا جائے گا۔ اس امداد کا زیادہ تر حصہ اقوام متحدہ کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا تاکہ شامی عوام تک پہنچ سکے۔اس کے علاوہ، برطانیہ نے لبنان اور اردن میں شامی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے 10، 10 ملین پاونڈ اضافی فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ رقم عالمی خوراک پروگرام اور یو این ریفیوجی ایجنسی کے ذریعے تقسیم کی جائے گی۔یہ امدادی پیکیج شام کے انسانی بحران کو حل کرنے اور متاثرین کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اہم قدم ہے، جس سے نہ صرف شام بلکہ اس کے ہمسایہ ممالک میں پناہ گزینوں کی مدد بھی کی جائے گی۔