امریکا کا کولمبیا کے لیے ایک ارب ڈالر امدادی پیکیج کا اعلان

امریکا کا کولمبیا کے لیے ایک ارب ڈالر امدادی پیکیج کا اعلان

امریکا نے کولمبیا کے لیے ایک ارب ڈالر کی امداد کی منظوری حاصل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق واشنگٹن کولمبیا کے لیے کانگریس سے ایک ارب ڈالر کی امداد کی منظوری لینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ امداد مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے ایک بڑے سیکیورٹی پیکیج کا حصہ ہوگی۔محکمہ خارجہ کے مطابق کولمبیا کو ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے تشکیل دیے گئے ’شیلڈ آف دی امریکنز‘ اتحاد میں بھی شامل کیا گیا ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مجوزہ امدادی پیکیج کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانا اور مشترکہ مفادات کے حصول میں مدد فراہم کرنا ہے۔واضح رہے کہ کولمبیا کے نئے صدر ابیلاردو ڈی لا ایسپریئیا نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ انتخابی مہم کے دوران انہوں نے ملک میں جرائم کے خلاف سخت کارروائی اور معیشت کی بحالی کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی صدارتی انتخابات کے دوران ابیلاردو ڈی لا ایسپریئیا کی حمایت کی تھی۔امریکی امداد کی حتمی منظوری اب کانگریس کے فیصلے سے مشروط ہوگی۔