چوہنگ :لائن مین بجلی چوری کے ملزموں کے حملے میں زخمی

سر پر برف توڑنے والا سوا ماراگیا،لائن مین کے سر پر شدید چوٹیں آئیں:ترجمان 
لاہور (کرائم رپورٹر )لیسکو سب ڈویڑن چوہنگ کے لائن مین کو بجلی چوری کیملزموں نے حملہ کرکے زخمی کردیا ، سر پر برف توڑنے والا سوا ماراگیا، لیسکو ٹیم تقریباً تین لاکھ روپے کے نادہندہ اور مبینہ بجلی چور کے خلاف کارروائی کے لیے موقع پر پہنچی تھی، ملزم نے دیگر افراد کے ہمراہ لائن مین پر اچانک حملہ کردیا،ترجمان کا کہنا ہے کہ لائن مین کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور خون بہنے لگا۔لیسکو حکام نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔