کار ڈیلرز فیڈریشن نے مذاکرات کے بعد ہڑتال کی کال واپس لے لی

کار ڈیلرز فیڈریشن اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز کی اہم ملاقات‘تحفظات اور مطالبات پیش کئے
پنجاب کے رہائشی اپنی گاڑیاں پنجاب میں ہی رجسٹرڈ کرا سکیں گے‘رجسٹریشن کیلئے ایک ماہ کی مہلت دینے پراتفاق
لاہور(دانش منیر)کار ڈیلرز فیڈریشن  اور ڈی جی ایکسائز کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہونے پرفیڈریشن نے ہڑتال کی کال واپس لینے کا اعلان کر دیا۔ مذاکرات میں رجسٹریشن کے طریقہ کار اور ڈیلرز کے دیگر تحفظات سے متعلق مطالبات منظور کئے گئے‘کار ڈیلرز فیڈریشن ور ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز کی اہم ملاقات، فیڈریشن عہدیداروں نے تحفظات دی جی ایکسائز عمر شہر چٹھا کو پیش کیے ڈی جی ایکسائزپنجاب عمرشیرچٹھہ  نے اعلان کیا کہ لاہور کے78 اور پنجاب بھر کے220 اتھارائزڈ ڈیلرز کو ایک ماہ کے اندر ڈیلر وہیکل رجسٹریشن سسٹم مین شامل کیا جائیگا۔اتھارائزڈ ڈیلرز کے لیٹر پر نئی گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے بھی ایک ماہ کی رعایت دی جائے گی‘ کار ڈیلرز فیڈریشن نے مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا اور امید ظاہر کی کہ حکومت طے شدہ فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنائے گی‘ڈی جی ایکسائز سے کار ڈیلرز کی ملاقات میں طے پایاپنجاب کے رہائشی اپنی گاڑیاں صرف پنجاب میں ہی رجسٹر کرا سکیں گے۔اور رجسٹریشن سے متعلق دستاویزات کی ڈیلیوری کے لیے پندرہ روز کی مدت مقرر کی گئی ہے رجسٹریشن کارڈ اور فائل عام شہریوں کی طرح مقررہ وقت پر ڈیلرز تک پہنچائی جائے گی۔