جی ایچ کیو حملہ کیس: شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد نہ ہونے کی وجہ

جی ایچ کیو حملہ کیس: شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد نہ ہونے کی وجہ

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی، جس میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔

 عدالت میں شاہ محمود قریشی کی جانب سے 265 ڈی کی درخواست دائر کی گئی، جس میں کہا گیا کہ الزامات ثابت نہ ہونے پر فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی روکی جائے۔ عدالت نے اس درخواست کو آئندہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا، جس کی وجہ سے شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد نہیں ہو سکی۔سی آر پی سی 265 ڈی کے تحت فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی اس وقت روکی جا سکتی ہے جب الزامات عدالت میں ثابت نہ ہوں۔

دوسری جانب، عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری سمیت 9 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی۔ ان ملزمان میں راشد حفیظ، منیر، خادم حسین کھوکھر، ذاکر اللہ، عظیم اللہ، طاہر صادق، مہر جاوید، اور چوہدری آصف شامل ہیں۔عدالت نے کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کو اس تاریخ پر طلب کر لیا۔ یاد رہے کہ 9 مئی کو جی ایچ کیو پر ہوئے حملے کے کیس میں پہلے ہی پی ٹی آئی کے بانی، عمران خان، پر فردِ جرم عائد ہو چکی ہے۔