سیالکوٹ میں ڈالر ، پائونڈ ، یورو ، موبائل فون ،ملبوسات دیکھ کر باراتی بھی پیچھے نہ رہے اور نوٹ لوٹے
سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک )سیالکوٹ اور نارووال میں شادی کی تقریبات میں دلہوں کے دوستوں نے ملکی و غیر ملکی کرنسی نوٹوں اور دیگر تحائف کی برسات کردی۔سیالکوٹ کے علاقہ مترانوالی میں دوست کی شادی پر دلہا کے دوستوں نے شادی پرنوٹوں سے بھرے بیگوں کے منہ کھول د ئیے۔ ڈالرز، پاوٓنڈ، یورو اور پاکستانی کرنسی نوٹ نچھاور کئے، ڈالر دیکھ کر باراتی بھی پیچھے نہ رہے ڈالرز لوٹتے رہے،اس دوران دلہا کے دوستوں نے موبائل فون اور کپڑے بھی شرکا میں بانٹے۔ سیالکوٹ کے دلہا حامد چیمہ کو دوستوں نے پانچ پانچ لاکھ روپے سلامی بھی دی، بارات مترانوالی ڈسکہ سے گوجرانوالہ گئی۔اْدھر نارووال میں بھی طوطے والی سے آنے والی بارات پر نوٹوں اور کپڑوں کی برسات کی گئی۔ دلہا کے دوستوں اور بھائیوں نے چھت سے سوٹ اور نوٹ نچھاور کئے۔ بچوں اور بڑوں نے جال لگا کر نوٹ اور سوٹ لوٹے۔