بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،سرد ،پہاڑوں پر برفباری کاامکان

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک،سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ رات کو شمال مغربی بلو چستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری اورصبح/رات کے اوقات میں وسطی/جنوبی پنجاب کے بعض مقامات پرہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک وسرد، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا جبکہ وسطی/جنوبی پنجاب کے بعض مقامات پرہلکی دھند چھائی رہی۔ ہفتہ کو وادی لہہ میں درجہ حرارت منفی13 ،سکردو ، استور منفی11 ،بگروٹ، گوپس منفی 7، گلگت، ہنزہ منفی 6، کالام، قلات، کوئٹہ میں منفی5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔