پریانکا گاندھی نے مودی کی تقریر کو سکول میں ریاضی کا پیریڈ قرار دیدیا

 نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کی لوک سبھا میں کی گئی تقریر کو ریاضی کا پیریڈ قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر میں بیان کی گئیں 11 قراردادوں کو کھوکھلا بھی قرار دیا۔ وزیراعظم نریندر مودی کی لوک سبھا میں 110 منٹ سے زائد کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے پریانکا گاندھی نے اسے سکول کے ریاضی کے 2 پیریڈ سے تشبیہ دی۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی تقریر نے ہمیں بور کردیا تھا، وزیراعظم نے ایک بھی ایسی بات نہیں کہی جو نئی ہو۔