لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے افسران اور ملازمین کی بغیر اطلاع غیر حاضری پر ثبوت سمیت وضاحت طلب کر لی۔ملازمین میں اکائونٹ برانچ، اے جی سیل، آڈٹ سیل، بی اینڈ ایف ایم برانچ ، بل برانچ، بلڈنگ لاہور ہائیکورٹ برانچ، کینٹین کے ملازم، کیس کمپلینٹ برانچ، کیس فکسچر برانچ، کاز لسٹ سیکشن، سیول 1اور سیول 2برانچ کے ملازمین شامل ہیں۔اس کے علاوہ کمرشل اینڈ ٹیکسیشن برانچ، کاپی برانچ، کریمنل برانچ، ڈے کیئر سینٹر، ڈسپیچ برانچ، ڈی آرآر سیول برانچ وغیرہ کے ملازمین بھی شامل ہیں۔مجاز اتھارٹی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کو تین دن میں تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، جواب جمع نہ کرانے پر تادیبی کارروائی کی جائے گی، گریڈ 20اور 21کے افسران سے بھی وضاحت طلب کی گئی ہے۔