پارٹی کے تحفظات کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں،حکومت طے کردہ تحریری معاہدے پر عملدرآ مد کرے،یوسف رضاگیلانی کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(بیورو رپورٹ ) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا پہلے بھی حصہ نہیں تھی، آئندہ بھی نہیں ہوگی،پیپلز پارٹی کے تحفظات کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں،حکومت طے کردہ تحریری معاہدے پر عملدرآ مد کرے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو تحفظات تھے جس پر مذاکرات جاری ہیں، جب کوئی حتمی بات ہوگی تو سب کو آگاہ کیا جائے گا۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے جو تحریری معاہدہ ہوا اس پر عملدرآمد کیا جائے، پیپلزپارٹی کو جو تحفظات تھے اس متعلق مذاکرات جاری ہیں، تمام سیاسی مسائل کا حل مذاکرات ہیں، مہذب دنیا میں مذاکرات سے ہی مسائل کا حل نکالا جاتا ہے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جب بلایا جائے گا تو نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا۔