وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم شہادت پر پاک فوج کے بہادر سپوت سوار محمد حسین شہید کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ سوار محمد حسین شہید نے دشمن کے خلاف فولادی عزم کے ساتھ لڑتے ہوئے دشمن کی خفیہ پوزیشنز کی نشاندہی کی اور جان کی بازی ہار کر بھی وطن کے دفاع میں اپنا کردار ادا کیا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سوار محمد حسین شہید کی قربانی اور بہادری پاکستان فوج کے حوصلہ کو بلند کرتی ہے، اور ان کی شہادت ہمارے سپاہیوں کے لیے ایک روشن مثال ہے کہ وطن پر قربان ہونے والے ہر سپاہی کا جذبہ محبت اور فداکاری میں کوئی مثال نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ قربانی دشمن کے خلاف ہماری مضبوط عزم اور حوصلہ کا ثبوت ہے، اور سوار محمد حسین شہید کی قربانی ہمارے لئے تحریک اور حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔