ہربھجن سنگھ کا بی سی سی آئی کی نئی پالیسیوں پر شدید ردعمل

ہربھجن سنگھ کا بی سی سی آئی کی نئی پالیسیوں پر شدید ردعمل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی نئی پالیسیوں پر سخت تنقید کی ہے۔

 بھارتی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیویوں اور بچوں کو دور رکھنے کی پالیسی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ "بیویوں کا کیا قصور ہے؟" انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں ہوتی تو کیا یہ بیویوں یا بچوں کی وجہ سے ہوتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ جیت یا ہار کا فیصلہ میدان میں کھیلنے والی ٹیم کی کارکردگی پر منحصر ہوتا ہے۔ہربھجن سنگھ نے بی سی سی آئی کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کو ان چھوٹے مسائل کی بجائے میدان میں ہونے والے کھیل پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم نے آسترلیا یا نیوزی لینڈ سے سیریز ہاریں، تو یہ ایک معمول کی بات ہے کیونکہ کرکٹ میں جیت اور ہار دونوں ہی جزو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد سے ٹیم مسلسل سیریز ہار رہی ہے، اور اس پر کوئی بحث نہیں ہو رہی۔ وہ چاہتے ہیں کہ مسائل پر توجہ دی جائے اور انہیں حل کیا جائے، نہ کہ ان غیر ضروری پالیسیوں پر۔ہربھجن کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کو اپنی توجہ کھیل اور ٹیم کی پرفارمنس پر مرکوز کرنی چاہیے۔