محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کی انسپکشن کیلئے 40 کمیٹیاں تشکیل دے دیں جو اساتذو طلبا کی تعداد کو چیک کریں گی
لاہور(خصوصی رپورٹ )محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کی انسپکشن کیلئے 40 کمیٹیاں تشکیل دے دیں ،ضلع لاہور کی انسپکشن کیلئے ایڈیشنل ڈائریکٹرنوید اسلم،ڈیڑنل ڈائریکٹر طلعت محمود اور سکیشن آفیسر فائزہ ارشاد شامل ہیں،مذکورہ کمیٹیاں پیف اور پیما کے سکولوں کا بھی معائنہ کریں گی،سکول کونسل،نان سیلری بجٹ،میٹرک رزلٹ اور اساتذو طلبا کی تعداد کو چیک کریں گی۔ڈی ای اوز وزٹ، صفائی اور خطرناک عمارتوں کا جائزہ لیا جائے گا،دوران انسپشکن نااہلی ،کرپشن اور جعلی اینرولمنٹ ثابت ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔