نواز شریف طبی معائنے کیلئے لندن روانہ

لاہور (آئی این پی ) مسلم لیگ (ن )کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے طبی معائنے کیلئے لندن روانہ ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق خاندانی ذرائع نے کہا کہ نواز شریف اولڈ ٹرمینل سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے لندن کے لئے روانہ ہو ئے ، نواز شریف کا لندن میں قیام تقریبا 2 ہفتے طویل ہونے کا امکان ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن میں اپنا معمول کا طبی معائنہ بھی کروائیں گے، نواز شریف عید الاضحی بھی لندن میں ہی اپنے بیٹوں و دیگر اہلخانہ کے ہمراہ منائیں گے۔نواز شریف تقریبا 7 ماہ کے بعد دوبارہ لندن کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔