ٹوکیو (آئی این پی )جاپان کے شہر ناگویا سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ شخص نے فوڈ ڈیلیوری ایپ ڈیماے کین کے نظام میں موجود خامیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دو سال کے دوران ایک ہزار سے زائد مفت کھانے حاصل کر لئے۔بین الاقوامی میڈیا ساتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق اس فراڈ سے کمپنی کو 37 لاکھ ین (تقریبا 24 ہزار امریکی ڈالر) کا نقصان ہوا، ملزم تاکویا ہیگاشی موتو نامی بیروزگار شخص ہر بار کھانا آرڈر کرنے کے بعد یہ دعوی کرتا کہ اسے آرڈر موصول نہیں ہوا، جس پر کمپنی اسے ریفنڈ کر دیتی۔