اسلام آباد (آئی این پی)ملک کے مختلف شہروں میں چینی کے سرکاری نرخوں کی کھلی خلاف ورزی جاری ہے، اسلام آباد، پشاور اور کراچی میں 173 کے بجائے 190 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے ۔ ہفتہ وار مہنگائی میں بھی مسلسل دوسرے ہفتے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، شرح 0.31 فیصد بڑھ کر 2.21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی،24 کے دام مستحکم رہے، ٹماٹر، چکن، انڈے، پیاز، لہسن، گندم کا آٹا، گڑ، دال ماش، لکڑی مہنگی ہوئی جبکہ کیلے، آلو، دال چنا، مونگ، مسور، گھی، نمک، چاول، ایل پی جی سستی ہوئی ۔ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 10 روپے 42 پیسے فی کلو ، چکن 19 روپے 67 پیسے، انڈے فی درجن 6 روپے 19 پیسے مہنگے ہوئے ، ایک ہفتے کے دوران چینی فی کلو 52 پیسے تک مہنگی ہوگئی،