وزیراعظم شہباز شریف کا دوحہ آمد، دیدہ دل سے استقبال

وزیراعظم شہباز شریف کا دوحہ آمد، دیدہ دل سے استقبال

وزیراعظم محمد شہباز شریف دوحہ، قطر کے دورے کے سلسلے میں پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ قطری دارالحکومت میں آمد پر، قطر کے وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد المریخی نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا، جبکہ قطری مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔

 دوحہ ایئرپورٹ اور شہر کو پاکستان کے پرچموں سے سجایا گیا، جس سے دو طرفہ محبت اور احترام کا اظہار کیا گیا۔دورے کے دوران، وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی امن کے لیے جاری کوششوں پر گفتگو ہوگی۔ اس کے علاوہ، وفود کے درمیان باہمی مذاکرات بھی متوقع ہیں، جن کے ذریعے اقتصادی، ثقافتی اور سیاسی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر بات چیت کی جائے گی۔  
اس موقع پر، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی، اور وزیرِ اعظم کے ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا مشرف زیدی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم کے اس سرکاری دورے کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانا اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کرنا ہے۔