بسنت کے تہوار پر دہلی گیٹ کی چھتوں کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے

بسنت کے تہوار پر دہلی گیٹ کی چھتوں کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے

لاہور میں بسنت کے تہوار کے موقع پر دہلی گیٹ اور اندرونِ شہر کی چھتیں شہریوں کے جشن منانے کی جگہ بن گئی ہیں۔

 شہر کی مشہور تاریخی عمارات کی چھتیں بھی بسنت کے استقبال کے لیے سجائی جا رہی ہیں، جس کے باعث چھتوں کے کرایے غیر معمولی حد تک بڑھ گئے ہیں۔دو سے تین مرلے کی چھت کا کرایہ اب تین لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے.پانچ مرلے کی چھت کے کرایے 5 سے 7 لاکھ روپے تک مقرر کیے گئے ہیں.شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی سال بعد بسنت واپس آیا ہے، اس لیے وہ تہوار کو بھرپور انداز میں منانا چاہتے ہیں اور کسی صورت اسے ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

بسنت کے دن شہری اپنی دوستوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ چھتوں پر جمع ہو کر پتنگ بازی، موسیقی اور روایتی کھانوں کے ساتھ جشن منائیں گے، جس سے بسنت کے رنگ دوبارہ شہر کی فضاؤں میں چھا جائیں گے۔ لاہور کے شہری اس تہوار کو پورے جوش و خروش کے ساتھ منانے کے لیے پُرعزم ہیں۔