ٹرمپ کا چین پر ایران کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام، بیجنگ کی تردید

ٹرمپ کا چین پر ایران کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام، بیجنگ کی تردید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر ایران کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے، تاہم چین نے اس دعوے کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کو ایک خط میں خبردار کیا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ چین ایران کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے اور اسے ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ٹرمپ کے مطابق چینی صدر نے جواب میں ایک خط ارسال کیا جس میں واضح کیا گیا کہ چین ایران کو اسلحہ فراہم نہیں کر رہا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے CNN نے امریکی انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ چین آئندہ چند ہفتوں میں ایران کو نیا فضائی دفاعی نظام فراہم کر سکتا ہے۔دوسری جانب امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز بند ہوتی ہے تو چین بھی ایرانی تیل حاصل نہیں کر سکے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز میں ایران سے تیل لے جانے والے چینی جہازوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔