خدمت مراکز:5 لاکھ 7 ہزار شہریوں کی جنرل پولیس ویریفیکیشن

 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا:ترجمان
 لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو جدید ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال اب تک 13 لاکھ 22 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے مختلف سروسز حاصل کیں۔اعداد و شمار کے مطابق 5 لاکھ 7 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی، جبکہ 2 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کیا۔ اسی طرح 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا۔ترجمان کے مطابق 43 ہزار 724 شہریوں کو میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس جاری کیے گئے، جبکہ کمزور طبقات کے لیے جاری اقدامات کے تحت 35 ہزار سے زائد افراد کو قانونی اور سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔خدمت مراکز کے ذریعے 11 ہزار 548 شہریوں نے وہیکلز ویریفیکیشن کروائی، جبکہ 29 ہزار 410 شہریوں نے دستاویزات کی گمشدگی کا اندراج کروایا اور 1029 شہریوں نے جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کرائی۔مزید برآں 58 ہزار 272 شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں، جبکہ 20 ویمن وائلنس رپورٹس بھی درج ہوئیں۔ 57 ہزار 535 شہریوں نے ایمپلائیز رجسٹریشن (ROPE) کروائی، جبکہ 765 شہریوں نے نجی ملازمت کے لیے پولیس ویریفیکیشن سے استفادہ کیا۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ پولیس خدمت مراکز پبلک سروس ڈلیوری کا ایک شاندار فلیگ شپ پراجیکٹ ہیں جہاں شہریوں کو 24/7 سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس خدمت مراکز، تھانوں اور پبلک مقامات پر شہریوں کے ساتھ شائستہ رویہ اختیار کیا جائے تاکہ عوامی اعتماد مزید مضبوط ہو۔