لاکھ 65 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے
لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں جس کے تسلسل میں رواں سال اب تک 18 لاکھ 70 ہزار شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ8 لاکھ 24 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی جبکہ 4 لاکھ 65 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے2 لاکھ 10 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا۔93 ہزار 229شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کئے۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ کمزور طبقات کیلئے جاری اقدامات کے تحت 74 ہزار 250 افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔23 ہزار787 شہریوں نے وہیکلز ویری فیکیشن کروائی۔47 ہزار683 شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی، 2657 جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی،99 ہزار 228 شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں اور 32 ویمن وائیلنس رپورٹس درج ہوئیں۔26 ہزار 810 شہریوں نے ایمپلائیز رجسٹریشن (ROPE) کروائی۔1785 شہریوں نے نجی ملازمت کیلئے پولیس ویریفیکیشن کروائی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ خدمت مراکز پبلک سروس ڈلیوری کا شاندار فلیگ شپ پراجیکٹ ہے جہاں شہریوں کو24/7 سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔لاہور سمیت صوبہ بھر میں لاکھوں شہری ماہانہ پولیس خدمت مراکز کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہریوں کے فیڈ بیک کی روشنی میں سروسز کو مزید اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔