بھکر میں تیل سے بھرے ٹینکر کے الٹنے سے ایم ایم روڈ بند، کراچی سے پشاور تک ٹریفک معطل

بھکر میں تیل سے بھرے ٹینکر کے الٹنے سے ایم ایم روڈ بند، کراچی سے پشاور تک ٹریفک معطل

بھکر کے ایم ایم روڈ پر ایک تیل سے بھرے آئل ٹینکر کے الٹنے کے باعث علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

پیٹرولنگ پولیس کے مطابق حادثے میں 50 ہزار لیٹر سے زیادہ تیل موجود ہے، جس کے پیش نظر علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔  اطلاع ملتے ہی ثقلین جعفر فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی سنبھال لی۔ اس کے علاوہ، پیٹرولنگ پولیس، پنجاب پولیس اور ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔  حکام کے مطابق حفاظتی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی بڑے حادثے یا آتشزدگی سے بچا جا سکے۔  ایم ایم روڈ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، جس کے باعث کراچی سے پشاور جانے والی ٹریفک بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔  ڈی ایس پی پیٹرولنگ کے مطابق امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور کوشش ہے کہ جلد از جلد صورتحال پر قابو پایا جائے اور ٹریفک کی روانی بحال ہو سکے۔