وزیراعظم شہباز شریف کا میانمار کے سفارت خانے کا دورہ، زلزلے پر اظہار افسوس

وزیراعظم شہباز شریف کا میانمار کے سفارت خانے کا دورہ، زلزلے پر اظہار افسوس

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میانمار کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور حالیہ زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

وزیراعظم نے میانمار کے سفیر ونا بان سے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ اس قدرتی آفات کے نتیجے میں متاثرہ افراد کے لیے دعا گو ہیں۔ وزیراعظم نے مزید بتایا کہ حکومت پاکستان نے 35 ٹن امدادی سامان بشمول خیمے، ادویات، اور دیگر ضروری سامان میانمار بھجوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میانمار کے ساتھ اس مشکل وقت میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔میانمار کے سفیر نے وزیراعظم کی جانب سے اظہار ہمدردی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور میانمار کے تعلقات مضبوط ہیں، اور اس مشکل وقت میں پاکستان کا تعاون میانمار کی قوم کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے۔