دبئی : بلند عمارت میں آگ بجھانے کیلئے شاہین ڈرونز کا استعمال

ڈرونز میں 1200 لیٹر تک پانی یا فوم لے جانے کی گنجائش موجود ہے
 آگ14 منزلہ عمارت میں لگی ، فوری بعد رہائشیوں کو باہر نکال لیا گیا تھا
دبئی (آئی این پی ) دبئی کے علاقے البرشا میں ایک رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی  جس پر قابو پانے کیلئے  جدید شاہین ڈرونز کو استعمال کیا گیا تھا۔خلیجی میڈیا کے مطابق آگ 14 منزلہ رہائشی عمارت میں لگی تھی، جس کے فوری بعد رہائشیوں کو باہر نکال لیا گیا تھا، اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حکام کے مطابق ان جدید ڈرونز کو بلند عمارتوں میں آتشزدگی کے واقعات میں مدد  کیلئے  استعمال کرنے کی غرض سے ڈیزائن کیا گیا ہے، ان جدید ڈرونز میں 1200 لیٹر تک پانی یا فوم لے جانے کی گنجائش موجود ہے۔