سسرالیوں کے ہاتھوں تشددکاشکار دم توڑ گیا،مقدمہ درج

عبد الوحید روٹھی بیوی کومنانے گیا توسسرالیوں نے ڈنڈوں سے حملہ کردیا
 پتوکی(خصوصی رپورٹ )پتوکی کے نواحی علاقے میں سسرالیوں کے ہاتھوں تشددکاشکار نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ نواحی گا ئوں لمبے جاگیر میں چھ افراد نے اپنے داماد کو ڈنڈوں سے مار مار کر ہڈی پسلی ایک کر دی جبکہ مضروب ہسپتال لیجاتے ہوئے جناح ہسپتال میں جا کر دم توڑ گیا۔ رات گئے مقتول عبد الوحید کے پوسٹمارٹم کے بعد اسکے بھائی منیر نے تھانہ صدر بھائی پھیرو میں اپنے بھائی کی ساس، دو سالوں اور انکی بیویوں سمیت چھ افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا۔ ایف آئی آر کے مطابق عبد الوحید اور اسکی بیوی مسرت بی بی میں گھریلو جھگڑا ہوا تو مسرت روٹھ کر اپنی ماں اور بھائیوں کے گھر آگئی۔ عبدالوحید اسیمنانے لمبیجاگیر پہنچ گیا جبکہ اسکے پیچھے اسکے بھائی بھی آگئے۔ گھر داخل ہوتے ہی عبد الوحید پر اسکی ساس نذیراں بی بی، سالوں فیصل منیر ، شیراز منیر، انکی بیویوں عائشہ ،نذیراں بی بی نے سوٹوں سے حملہ کر کے شدید زخمی کردیا جسے مقامی ہسپتال لایا گیا مگر نازک حالت پرجناح ہسپتال لاہورریفر کر دیا گیا جہاں و ہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔