ملک بھر میں بارشوں اور گرمی کی لہر کا امکان: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ملک بھر میں بارشوں اور گرمی کی لہر کا امکان: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کے مطابق، 20 اپریل تک اسلام آباد، پنجاب، مری، گلیات، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہوگی، جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

دوسری جانب سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں 18 اپریل تک گرمی کی لہر جاری رہے گی۔18 اور 19 اپریل کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، خانیوال، پاکپتن، وہاڑی اور اوکاڑہ میں آندھی کے ساتھ شدید موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔