دبئی (آئی این پی )ٹرمپ کا پہلا ٹاور جلد ہی دبئی میں لانچ کیا جا رہا ہے اور اسٹیٹ ایجنٹ پہلے ہی سمارٹ فونز پرپیغامات بھیج رہے ہیں اور ممکنہ خریداروں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ فنڈز تیار رکھیں۔ خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 2025کے 3ماہ اور اس سے زائد عرصے میں دبئی میں ہونے والے تمام سپر لگژری لانچز کے باوجود اس منصوبے کے اجراء کی تیاری پہلے ہی شاندار صورت اختیار کر چکی ہے۔منصوبے کا آغاز جب بھی ہو، اس کی لاگت 2 ارب درہم لگائی گئی ہے جبکہ در گلوبل اس منصوبے کا ڈویلپر ہوگا، رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں منصوبے کی دستخطی تقریب منعقد ہوگی۔