ملائیشیا کے سابق وزیراعظم عبداللہ احمد بداوی انتقال کر گئے

 کوالالمپور (آئی این پی ) ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم عبداللہ احمد بداوی 85برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ 2003میں مہاتیر محمد کے بعد ملک کے پانچویں وزیر اعظم بنے تھے، جب مہاتیر نے 22سالہ اقتدار کے بعد وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیا تھا۔عبداللہ بداوی کے داماد اور سابق وزیر صحت خیری جمال الدین نے انسٹاگرام پر ان کے انتقال کی تصدیق کی، تاہم موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عبداللہ بداوی شام 7 بج کر 10 منٹ پر کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں انتقال کر گئے۔نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق عبداللہ بداوی کو اتوار کے روز سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔