واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کی یونی ورسٹی میں غزہ جنگ کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے فلسطینی طالب علم کو امیگریشن آفس سے گرفتار کر لیا گیا ۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق محسن مہدوی کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کو ورمونٹ کے امیگریشن آفس سے گرفتار کیا گیا، جہاں وہ امریکی شہریت کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے انٹرویو دینے کے لیے پہنچے تھے۔وکیل کے مطابق محسن مہدوی امریکا کے قانونی اور مستقل رہائشی ہیں اور 2015سے گرین کارڈ رکھتے ہیں۔