اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے سیاسی استحکام کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، ہمارا ہدف ہے پاکستان دنیا کے 25 معاشی مستحکم ممالک میں شامل ہو،پاکستان کی برآمدات کو 2029 تک سالانہ 60 ارب ڈالر تک بڑھائیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ماضی میں جنگ و جدل میں مصروف رہے، امن اور ہم آہنگی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا ہے کہ اڑان صرف ہمارا نعرہ ہی نہیں عزم ہے، اب پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے۔ وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی نے کہا کہ ماضی میں پاکستان مالی بدنظمی اور سیاسی عدم استحکام کا شکار رہا، پی ٹی آئی دور میں نفرتیں پھیلائی گئیں۔انہوں نے مزید بتا یا ہے کہ اڑان پاکستان میں یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ دیگر ممالک کی طرح ہم ترقی کیوں نہ کرسکے، پاکستان کی برآمدات کو 2029 تک سالانہ 60 ارب ڈالر تک بڑھائیں گے