ترقی کیلئے بہتر نظام اور قیادت کے استحکام کی ضرورت ہے: احسن اقبال

ہمیں پالیسی، منصوبہ بندی اور کارکردگی پر توجہ دینی ہوگی، حکومت نوجوانوں کو جدید سکلز سکھانے پر سرمایہ کاری کر رہی ہے 2047 میں ملک کی سو سالہ آزادی کے موقع  کیلئے  روڈ میپ تیا  رہے:وفاقی وزیر منصوبہ بندی  کا کانفرنس سے خطاب
 کراچی(آئی این پی )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے پاکستان کے پاس وسائل کی کمی نہیں بلکہ پالیسی اور منصوبہ بندی کی کمی ہے، قوم کو ترقی  کیلئے  بہتر منیجمنٹ نظام اور قیادت کے استحکام کی ضرورت ہے۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں منیجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان لیڈر شپ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے قیام کے فورا بعد کم وسائل کے باوجود ترقی کی اور نواز شریف کے پہلے دور میں جنوبی ایشیا کا پہلا ملک تھا جس نے معاشی ریفارمز کیں۔انہوں نے کہا ہے کہ "اڑان پاکستان" پروگرام کا چوتھا مرحلہ جاری ہے اور ہمارا ہدف ہے کہ 2035 تک پاکستان کو ٹریلین ڈالر معیشت بنایا جائے،  2047 میں ملک کی سو سالہ آزادی کے موقع  کیلئے  روڈ میپ تیار ہے جبکہ سی پیک فیز 2 اور پاک-سعودیہ معاہدے پاکستان کی معاشی کامیابی کے سنگ میل ہیں